ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / روما پروین اور صوفیہ الحق اعزازات سے سرفراز

روما پروین اور صوفیہ الحق اعزازات سے سرفراز

Tue, 09 May 2017 22:33:23    S.O. News Service

علی گڑھ9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی کے ایپلائیڈ کیمسٹری شعبہ کی ریسرچ اسکالرس روما پروین اور صوفیہ الحق کو میرٹھ کالج کے کیمسٹری شعبہ میں منعقد ہ قومی کانفرنس میں باالترتیب بیسٹ پوسٹر پرزینٹیشن اور بیسٹ اورل پرزینٹیشن کے اعزازات سے سرفراز کیا گیا گیا ہے۔ اس کا نفرنس کا موضوع ”فزیکل سائنس اور لائف سائنس میں جدید ترین ترقی“تھا۔روما پروین ایپلائیڈ کیمسٹری شعبہ میں ڈاکٹر انعام الدین کی سرپرستی میں اپنا تحقیقی کام انجام دے رہیں ہیں۔ ان کی تحقیق کا موضوع ”بایو فیول سیل“ ہے جبکہ صوفیہ الحق کا تحقیقی کام’’بایوفیول سیل اینوڈ کی تیاری اور الیکٹروکیمیکل کیرکٹرائیزیشن“ پر مبنی ہے جو کہ وہ ڈاکٹر ابونصر کی نگرانی میں انجام دے رہی ہیں۔ 
 


Share: